ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اگلے دیڑھ سال کے اندربے گھر افراد کو فراہم کئے جائیں گے مکانات: ہائوزنگ وزیر ایم کرشنپا کا بیان

اگلے دیڑھ سال کے اندربے گھر افراد کو فراہم کئے جائیں گے مکانات: ہائوزنگ وزیر ایم کرشنپا کا بیان

Tue, 11 Oct 2016 01:04:12    S.O. News Service

بنگلورو۔10/اکتوبر(ایس او نیوز) وزیر ہاؤزنگ ایم کرشنپا نے آج بتایاکہ اگلے دیڑھ سال کے عرصہ میں ریاست کے تمام غرباء کو مکانات فراہم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیاہے۔ ودھان سودھا میں اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ شہر میں غیر مجازی قبضہ جات کو ہٹانے کے بعد ضبط شدہ زمین راجیو گاندھی ہاؤزنگ بورڈ کے حوالے کی گئی ہے، جس پر شہر کے غریبوں کیلئے 40ہزار سائٹس فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے، جبکہ دیہی علاقوں کے بے گھر افراد کو آنجہانی وزیر اعلیٰ دیوراج ارس کے نام سے منسوب اسکیم کے تحت 20/ ہزار مکانات تعمیر کئے جائیں گے۔اسی طرح ہاؤزنگ بورڈ کے ذریعہ شہری علاقوں میں بھی بے گھر افراد کو مکانات فراہم کرنے کا فیصلہ لیا گیاہے۔مسٹر کرشنپا نے بتایاکہ اگلے دیڑھ برس کے دوران 6.5لاکھ مکانات کی تعمیر کا نشانہ مقرر کیا گیاہے، جبکہ گزشتہ ساڑھے تین سال کے دوران سدرامیا قیادت والی حکومت کے ذریعہ آٹھ لاکھ مکانات تعمیر کئے گئے ہیں۔حال ہی میں کابینہ میں شامل ہونے والے کرشنپا نے ایک سوال کے جواب میں بتایاکہ انہوں نے کسی بھی ضلع کے انچارج وزیر بنانے کی مانگ نہیں کی ہے۔ اگر منڈیا یا رام نگرم ضلع انچارج بنایا گیا تو وہ اس کیلئے تیار ہیں۔ فی الحال وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار دونوں اضلاع کے انچارج ہیں۔اعلیٰ کمان نے انہیں فی الحال وزارت سونپی ہے، ایسے میں وہ کسی بھی طرح کا مطالبہ نہیں کریں گے۔ 


Share: